اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں مقیم یمنی باشندوں کی تنظیم نے ایک بیان میں، امن کے حامیوں، جنگ مخالفین اور یورپ کے مختلف ملکوں کی جنگ مخالف تنظیموں سے اس مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
یہ مظاہرے ہفتے کے روز بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے لگزمبرگ اسکوائر میں ہوں گے۔
یورپ کی امن کی حامی تنظیموں اور جنگ مخالف مختلف تنظیموں نیز یورپ میں مقیم شام، پاکستان،عراق، لبنان، اور افغانستان کے باشندوں سے وابستہ انجمنوں نے بھی اس مظاہرے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
یورپ میں مقیم یمنی باشندوں کی تنظیم نے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے دعویدار مغربی ملکوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب سعودی عرب اقوام متحدہ کی اجازت کے بغیر، بعض عرب اور مغربی ملکوں کی حمایت سے جدید ترین ہتھیاروں کے ذریعے یمن کے بے گناہ عوام کو خاک وخون میں غلطاں کر رہا ہے تو پھر کیا ضرورت ہے کہ کسی ملک کی جانب سے انسان دوستانہ امداد یمن روانہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی اجازت لی جائے؟ یہ کیسا انصاف ہے؟
.......
/169